اسلم غوری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاست کو دریا بُرد کرنا ہمارا مشن ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کی پارٹی نو سال کے پی اور پونے چار سال مرکز میں اقتدار میں رہی۔
ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ عمران نیازی جیسے ایجنٹ کا علاج صرف مولانا فضل الرحمان ہیں جبکہ ہم نے پوری شدت سے ان کو للکارا اگر کوئی ثبوت ہوتا تو مولانا فضل الرحمان صاحب کے خلاف کارروائی کرتے۔
ترجمان جے یو آئی نے یہ بھی کہا کہ عمران نیازی اور فواد چوہدری سمیت پوری پی ٹی آئی الٹی لٹک جائے،مولانا صاحب کو ہاتھ لگانے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔
اسلم غوری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی شرافت کی زبان نہیں سمجھتی ، پی ٹی آئی کی سیاست کو دریا بُرد کرنا ہمارا مشن ہے۔
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو اپنے ناپاک عزائم پورا کرنے کی راہ میں رکاوٹ پر مولانا فضل الرحمان سے خار ہے، ذلت سے اقتدارسے نکال باہر کرنے کی تکلیف ان کو ستاتے رہے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ فضل الرحمن صاحب سے گزارش ہے فوری طور پر اعصابی تناؤ میں کمی کی دوائیاں لیں۔
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ان کی آنکھوں سے پتہ چل رہا ہے کہ موصوف راتوں کو سو نہیں پا رہے اس لئے فضل الرحمن فوری طور پر کسی ماہر نفسیات سے مشورہ کریں ورنہ ہمیں ان کو جیل کے ہسپتال شفٹ کرنا پڑے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
