
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ چترال میں موسمیاتی تبدیلیوں کے سبب ہونے والی مشکلات عوام کے لئے تباہ کن ہیں۔
اپنے ایک بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چترال میں گلیشیئر کے پھٹنے سے دریا میں طغیانی کی صورت حال کے بعد عوامی مشکلات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ چترال کے مختلف حصوں کا زمینی راستہ منقطع ہونے سے عوام مسائل کا سامنا کررہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپر چترال میں اکثر گھر زمین بوس ہوگئے، موسمیاتی تبدیلیوں کے سبب ہونے والی مشکلات عوام کے لئے تباہ کن ہیں۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت دی کہ ناگہانی آفات سے نمٹنے سے متعلق قومی ادارے کے حکام فی الفور چترال کے عوام کے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔
واضح رہے کہ چترال میں گلیشئر پھٹنے سے دریائے یار خون میں طغیانی آگئی، اپر چترال کا دیگر حصوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق برفانی جھیل پھٹنے اور گلیشئیر کی رکاوٹ کے باعث دریائے یار خون ڈیم میں تبدیل ہوگیا ہے ، پسوم گول کی جانب سےدریا کے بہاؤ میں بدستور اضافہ جاری ہے جس کے باعث مرکزی سڑک دریا برد ہوگئی اور اپرچترال کا دیگرحصوں سےرابطہ منقطع ہوگیا۔
سڑک دریا برد ہونے کے باعث عیدپر گھروں کو جانے والے مسافربڑی تعداد میں پھنس چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News