Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف دینے کا حکم

Now Reading:

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف دینے کا حکم
خالد خورشید

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے شیر قلعہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری ریسکیو اور ریلیف دینے کا حکم دے دیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ شیر قلعہ غذر میں نالاجاتی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کے کاموں کی ازخود نگرانی کریں۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے سیکرٹری داخلہ  کو شیر قلعہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف اقدامات پر پیش رفت کی رپورٹ آج رات 11 بجے تک پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔

خالد خورشید نےجی بی ڈی ایم اے، تعمیرات، بجلی اور صحت کے محکمہ جات کو شیر قلعہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو کے فوری اقدامات کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی بھی ہدایت دی۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت اپنے تمام تر وسائل کے ساتھ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں کوئی کسر  باقی نہیں چھوڑیں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ گلگت کے شیر قلعہ میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث 4 خواتین جاں بحق جبکہ 2 افراد لاپتہ ہیں۔

ریسکیو 1122کے اہلکار اور مقامی رضاکار لاپتہ افراد کی تلاش اور دیگر امدادی کاررواٸیوں میں مصروف ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے باعث ضلع غذر میں تمام ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر