چمن میں شدید بارشوں کے باعث کئی گھروں میں پانی داخل ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں بارشوں کے باعث گھروں میں پانی داخل ہونے کے ساتھ دیواریں بھی منہدم ہو گئیں جس سے مزید نقصانات کا اندیشہ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال کسی بھی قسم کی امدادی کارروائیاں شروع نہیں کی گئی ہیں۔
دوسری جانب شہر کراچی میں بھی مون سون بارشوں کے زیر اثر مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
رپورٹ کے مطابق بارش کے ساتھ بجلی کی فراہمی معطل ہے، مختلف علاقوں میں بجلی کی تاریں ٹوٹنے کی بھی اطلاعات ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں سرجانی، یوسف گوٹھ، نیو کراچی، لانڈھی، گڈاپ، شاہ فیصل کالونی، مجاہد کالونی، اورنگی ٹاؤن سمیت متعدد علاقے شامل ہیں۔
خیال رہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سب سے زیادہ بارش پی اے ایف مسرور بیس پر 17ملی میٹررکارڈ کی گئی ہے۔
فیصل بیس 12،اولڈ ایئرپورٹ 7.2، گلشن حدید 7، ناظم آباد میں 6 ملی میٹر ، جناح ٹرمینل پر 4.4، قائد آباد میں 3، سرجانی ٹاون میں 2.3 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
