وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ژوب کے سرحدی علاقے قمر دین کاریز میں بارش اور سیلابی پانی سے ہونے والے نقصانات کا نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ نے ڈی جی پی ڈی ایم اور ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ علاقے میں فوری طور پر امدادی سرگرمیوں کے آغاز کی ہدایت کی، ساتھ پی ڈی ایم اے متاثرین کے لیے ہنگامی بنیادوں پر خیمے اور ضروری اشیاء فراہم کرنے کو بھی کہا۔
عبدالقدوس بزنجو نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ متاثرہ افراد کی محفوظ مقامات پر منتقلی کو فوری یقینی بنائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
