
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ فل کورٹ بنانا چیف جسٹس کا اختیار ہے.
تفصیلات کے مطابق اعتزاز احسن نے کہا کہ اس معاملے کو پیچیدہ بنایا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پارٹی فیصلے کے خلاف ووٹ دینے پر پی ٹی آئی کے 25 ارکان ڈی سیٹ ہو گئے۔
دوسری جانب جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ فضل الرحمان نے بھی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فوری درخواست اور فوری سماعت احساس دلا رہی ہے کہ عدالت یا دباو یا اپنی دلچپسی سے سب کر رہی ہے، جے یو آئی اس مقدمے میں فریق بننے کا اعلان کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دستور کی بقا کے لیے ہم ہر جدوجہد کریں گے، نئی نئی باتیں عدالتی ماحول سے عام آدمی کے کانوں میں پڑتی ہیں، پارٹی لیڈر ہی آخری فیصلوں کا اختیار رکھتا ہے، پوری دنیا میں وزیر اعظم یا پارٹی صدر ہی آخری فیصلہ کرتا ہے، آج نئی بحث چھیڑ دی گئی ہے کہ پارلیمانی پارٹی لیڈر ہی سب کچھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعض اوقات پارٹی سربراہ ایوان سے باہر ہوتا ہے مگر نگرانی وہی کرتا ہے، تین یا پانچ رکنی بنچ قابل قبول نہیں ہو گا، عمران خان بیانیہ جھوٹا ہے۔
جے یو آئی کے سربراہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس بات کی سمجھ ججوں کو نہیں آرہی، فل کورٹ اس کیس کو سنیں، تین یا پانچ نہیں فل کورٹ چاہیے، ریاست کمزور ہو رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنے اداروں کی سیاست میں مداخلت سے ریاست کمزور ہو رہی ہے، حکومت کو حکومت کرنے دیں، ہم نے مشکل چیلنج قبول کیا ہے، اگر ابہام رہے گا تو کچھ بھی درست کام نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ادارے کو ایک پارٹی کے لئے کچھ لوگ استعمال کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News