
وزیر دفاع نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک کے طور پر بین الاقوامی امن اور استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان انٹر نیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے پریمئیر ایڈیشن کے سافٹ لانچ کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاکستان انٹر نیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا انعقاد 10-12فروری 2023 کو ایکسپو سینٹر کراچی میں ہوگا۔
ترجمان پاک بحریہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سافٹ لانچ کی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف تھے جبکہ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی تقریب میں شریک تھے۔
اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستان انٹر نیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے ذریعے پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے پر پاکستان بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر میں منافع بخش سرمایہ کاری اور تجارت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، پاکستان ایک ذمہ دار ملک کے طور پر بین الاقوامی امن اور استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
نیول چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس پاکستان کی معیشت کو تقویت دینے اور بین الاقوامی سطح پر ہمارے تشخص کو اجاگر کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔
تقریب میں وفاقی وزراء، سفیروں، عسکری حکام میڈیا کے نمائندوں سمیت تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے مہمانوں نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News