صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کے بلوں کے ذریعے جبری سیل ٹیکس فکس کرنے کا قانون واپس لے۔
تفصیلات کے مطابق اجمل بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیل ٹیکس صرف امپورٹرز اور مینوفیکچررز نے ادا کرنا ہے، ریٹیلر سیل ٹیکس لگی ہوئی اشیاء فروخت کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تاجر فکس سیل ٹیکس والا بجلی کے بل کسی صورت جمع نہیں کرائیں گے، اگر بجلی کاٹنے کی کوشش کی گئی تو سخت مزاحمت کریں گے، حکومت کی طرف سے سختی کی گئی تو ملک میں شٹر ڈاؤن کا اعلان کر دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر تاجروں کو حکومت سے لڑانے کا شوق پورا کر لے، حکومت فوری طور پر فکس سیل ٹیکس کے کالے قانون کو ختم کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
