
سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان انقلاب کیلئے تیار ہو چکا ہے۔
اعجاز چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم اپنے ایک ایک لفظ پر کھڑے ہوئے ہیں، الیکشن کمیشن مسلم لیگ ن کا ایک شعبہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ستر فیصد عوام بلے پر نشان لگانے کیلئے تیار ہیں، اگر نتائج الٹ ہوئے تو ہم ان کو تسلیم نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ عدل کے اداروں سے ایسے فیصلے ہوں گے تو عوام تیار ہیں، سپریم کورٹ کو معلوم نہیں تھا کہ ان کے فیصلے کے اثرات الیکشن میں ہوں گے، کیا آرٹیکل 5 اور 6 ہی آئین کا حصہ ہے، کیا 69 آرٹیکل آئین کا حصہ نہیں ہے؟
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے بھی بیان دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی خرید وفروخت کر کے ن لیگ کی حکومت کو بنایا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 17 جولائی کے الیکشن کو پورا پاکستان دیکھ رہا ہے، کراچی کے الیکشن میں ظلم ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن صاحب چار دن سے ہماری پٹیشن کا جواب نہیں دے رہے۔
یاسمین راشد نے کہا کہ اداروں کا نیوٹرل ہونا بہت ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم امن پسند لوگ ہیں، وہی لوگ حکومت میں آئے جن کو عوام چاہتی ہے، اداروں سے گزارش ہے کہ وہ نیوٹرل ہی رہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News