Advertisement
Advertisement
Advertisement

نفسیاتی اور سماجی مسائل کے حل سے متعلق سیمینارکا انعقاد

Now Reading:

نفسیاتی اور سماجی مسائل کے حل سے متعلق سیمینارکا انعقاد

مذہبی نقطہ نظر کے عنوان سے نفسیاتی اور سماجی مسائل کے حل سے متعلق سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں کراچی کے مقامی ہوٹل میں سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے مائنڈ اینڈ ہیلتھ کی چئیرپرسن انیتا یعقوب نے کہا کہ معاشی بگاڑ کی وجہ سے اس وقت انسان جتنا ڈپریشن کا شکار ہے اس سے پہلے کبھی نہیں تھا اس کی اہم وجہ مذہب سے دوری بھی ہے۔

انیتا یعقوب کا کہنا تھا معاشرے میں اسٹریس منیجمنٹ وقت کی اہم ضرورت ہے اس طرح کی تقریبات سے لوگوں میں پھیلی مایوسیوں کو کم کرنے میں مدد ملے گی نہ صرف پرائیوٹ اداروں کو بلکہ گورنمنٹ کو بھی اس اہم ایشو پر توجہ دینے کی ضروت ہے۔

مائنڈ اینڈ ہیلتھ کی جانب سے منعقدہ تقریب کے پہلے سیشن میں ڈاکٹرز، بزنس مین، صحافیوں، تعلیمی اداروں اورخصوصا سوشل اداروں سے وابسطہ افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔

مائنڈ اینڈ ہیلتھ سیمینار

Advertisement

یہ طبقہ معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے لہاذا اسٹریس منیجمینٹ کے پہلے مرحلہ میں ان خاص طبقہ کو مدعو کیا گیا تھا اس پروگرام کے مہمان خصوصی کراچی کے سینئر ماہرنفسیات شفی منصوری تھے۔

ان کے علاوہ کراچی کے معروف شاعراجمل سراج نے پروگرام میں ایمان افروز تقریر پیش کی جبکہ ارشاد ہادی نے اپنے دست مبارک سے نوجوانوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔

مائنڈ اینڈ ہیلتھ کی روح رواں انیتا یعقوب کا مزید کہناتھا کہ وہ ایسے پروگرام مستقبل میں بھی کراتی رہیں گی تاکہ ہم سب مل کر نفسیاتی اور سماجی مسائل کا حل اسلامی تعلیمات کی روشنی میں نکال سکیں اور ہمارا۔معاشرہ امن و سکون کا گہوارہ بن سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر