Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام میں کورونا سے متعلق مزید شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے، وزیر صحت

Now Reading:

عوام میں کورونا سے متعلق مزید شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے، وزیر صحت
عبدالقادر پٹیل

عبدالقادر پٹیل

عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ عوام میں کورونا سے متعلق مزید شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر برائے صحت عبدالقادر پٹیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، کیسز کی زیادہ تعداد کراچی سے سامنے آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں 176 مریضوں کا اضافہ ہوا ہے لیکن اس صورتحال سے گھبرانا نہیں بلکہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

عبدالقادر پٹیل نے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 4.6 ہو گئی ہے۔

وفاقی وزیر برائے صحت کا کہنا تھا کہ حکومت نے پہلے ہی کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز جاری کئے ہوئے ہیں، اس ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ملک میں دو بڑے مذہبی اجتماعات عیدالاضحیٰ اور محرم آرہے ہیں، صوبوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی سہولیات کو تیار رکھیں۔

عبدالقادر پٹیل نے یہ بھی کہا کہ چھٹیوں میں تفریحی مقامات پر رش کا رجحان رہتا ہے، عوام اس دوران سوشل ڈسٹنسنگ کا خیال رکھیں، ماسک پہنیں اور سینیٹائزر کا استعمال کریں۔

وفاقی وزیر قومی صحت عبدالقادر پٹیل نے مزید کہا کہ ہمیں ڈرنے کی بجائے احتیاط سے کام لینا ہے، عوام میں کورونا سے متعلق مزید شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ لوگ اس مرض سے بچ سکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر