Advertisement
Advertisement
Advertisement

واثق قیوم کی جیت عمران خان کے بیانیے کی جیت ہے، راجہ بشارت

Now Reading:

واثق قیوم کی جیت عمران خان کے بیانیے کی جیت ہے، راجہ بشارت

پی ٹی آئی کارکنان اپنے قائد کی حفاظت کیلئے زمان پارک میں موجود ہیں، راجہ بشارت

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ واثق قیوم کی جیت عمران خان کے بیانیے کی جیت ہے۔

تفصیلات کے مطابق راجہ بشارت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع ہونے تھے، اسپیکر نے گزشتہ رات کہہ دیا تھا کہ 5 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے مگر 5 بجے تک جمع نہیں کرائے، واثق قیوم کی جیت عمران خان کے بیانیے کی جیت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن نے سیاسی ساکھ بچانے کے لیے راہ فرار اختیار کیا ہے، آج واثق قیوم بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں لیکن اسپیکر ان کا ایوان میں اعلان کریں گے اور یہ حلف بھی لیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب میں ایک اور کامیابی حاصل کر لی ہے، پی ٹی آئی امیدوار واثق قیوم بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔

Advertisement

ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد ڈپٹی اسپیکر کی نشست خالی تھی، پی ٹی آئی نے ڈپٹی اسپیکر کیلئے واثق قیوم عباسی کو امیدوار نامزد کیا تھا اور انہوں نے اپنے کاغذات مامزدگی جمع کرائے تھے تاہم اب وہ بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے۔

یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے علی حیدر گیلانی کو امیدوار نامزد کیا تھا۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے کے بعد واثق قیوم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج وزیر اعلیٰ ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر تحریک انصاف کے پاس ہے، امپورٹڈ حکومت نے بڑے دعوے کیئے تھے عوام نے ان کا علاج کردیا ہے، اب ہمارا رخ وفاقی حکومت کی جانب ہے، ہماری کامیابیوں کا تسلسل جاری رہے گا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر