
حکومت کی جانب سے نئے ٹیکسز کی بھرمار پر پبلک ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر ہڑتال کا عندیہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق انکم ٹیکس ، ٹول ٹیکس ، ٹوکن ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسز میں بے جا اضافے کے خلاف ٹرانسپورٹرز میدان میں آگئے۔
پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے لاری اڈا بادامی باغ سے لاہور پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور دھمکی دی گئی کہ حکومت کی جانب سے 2 اگست تک ٹیکسز میں بے جا اضافہ واپس نہ لیا گیا تو ملک گیر ہڑتال ہو گی۔
پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے احتجاج کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے اور لاری اڈا بادامی باغ کے باہر مین روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔
چیئرمین ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ یکم اگست کو گورنر ہاؤس کے باہر احتجاجی ریلی نکالی جائے گی ۔حکومت کی جانب سے ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو تاریخی ہڑتال ہو گی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News