کمشنر کراچی اقبال میمن نے کہا ہے کہ شہر کی صورتحال ابھی تک مکمل کنٹرول میں ہے۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی اقبال میمن نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں جاری بارش کی صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں، شہر کی صورتحال ابھی تک مکمل کنٹرول میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی انتظامیہ مکمل فعال ہے، شہر میں جاری بارش سے نمٹنے کے لیے مشینری کام کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے سے رابطے میں ہوں، مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، کراچی میں حد سے زیادہ بارش سے صورتحال تبدیل ہونے پر بیک اپ پلان تیار ہے۔
کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو تازہ صورتحال سے متعلق بریفنگ بھی دی ہے۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت نے شدید بارشوں کے پیش نظرکل بروز پیر کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان سندھ حکومت بیرسٹرمرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے موسم کی صورت حال کو مدنظررکھتے ہوئے 25 جولائی کوعام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
جب کہ اس ضمن میں وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کونوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پربھی اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’ موسلا دھاربارش کا سلسلہ کل تک چل سکتا ہے اور اس تناظرمیں سندھ حکومت نے کل 25 جولائی، بروزپیرکراچی اورحیدرآباد ڈویژن میں عام تعطیل کا فیصلہ کیا ہے۔
Due to heavy rainfall which is expected to continue even tomorrow, #SindhGovt has decided to declare Monday, the 25th of July as a public holiday in Karachi & Hyderabad Divisions. Notification in this regard is being issued
Advertisement— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) July 24, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
