حیدرآباد میں تیز بارش سے حیسکو کا بجلی فراہمی کا نظام متاثر ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق حیسکو ریجن میں 570 فیڈرز میں سے 115 سے زائد فیڈز بند ہو گئے۔
ترجمان حیسکو کا کہنا ہے کہ 121 فیڈرز میں سے 50 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ بارش کے رکتے ہی تمام فیڈرز پر کلیئرنس کے بعد بحالی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بھی مون سون کے پہلے اسپیل میں بارش کے اعدادو شمار جاری کر کیے۔
شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جس سے شہر کا موسم ایک بار پھر سے خوشگوار ہوگیا ہے، آج دوپہر 12 سے شام 5 تک کہاں کتنی بارش ہوئی محکمہ موسمیات نے اعداد و شمار جاری کردیئے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ بارش پی اے ایف بیس مسرور پر 16 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ بیس فیصل پر 11، ڈی ایچ اے 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ اولڈ ایئر پورٹ 6.2 ،ناظم آباد 6،اورنگی ٹاؤن 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ جناح ٹرمینل 3.6 ، یونیورسٹی روڈ 0.5 ،سعدی ٹاؤن 0.9 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کی جانب سے آج شام تک کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
کراچی کے جن علاقوں میں اب تک بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ان میں نارتھ ناظم آباد، اورنگی ٹاؤن ، نارتھ کراچی ، سرجانی ، نیو کراچی اور نارتھ ناظم آباد کے علاقے شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
