Advertisement
Advertisement
Advertisement

مونس الہٰی عادت سے مجبور جھوٹ اور فریب سے کام لے رہے ہیں، عطاءاللہ تارڑ

Now Reading:

مونس الہٰی عادت سے مجبور جھوٹ اور فریب سے کام لے رہے ہیں، عطاءاللہ تارڑ
عطاء تارڑ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مونس الہٰی عادت سے مجبور جھوٹ اور فریب سے کام لے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عطاءاللہ تارڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آپ کے پارلیمانی پارٹی کے خط کی غیر قانونی حیثیت اپنی جگہ، یہ خط جعلی اور آج جاری کیا ہوا لگتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کل پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا تو اس کی خبر اور ویڈیو کیوں جاری نہیں کی گئی؟ الیکشن مہم بہت عرصے سے چل رہی تھی اور اجلاس کا خیال آپ کو الیکشن سے ایک دن پہلے یاد آیا؟

انہوں نے کہا کہ یہ رن آف الیکشن ہے، آپ نے تسلیم کر لیا پارلیمانی پارٹی کا کوئی اجلاس ہوا ہی نہیں تھا، مونس الہٰی عادت سے مجبور جھوٹ اور فریب سے کام لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آج ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اہم ترین اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہو گا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار چوہدری پرویز الہیٰ اور حکومتی امیدوار حمزہ شہباز مدمقابل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
اسرائیلی نگرانی میں پاک فوج غزہ بھیجنے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات کی تردید
دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر