بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما اور اتحادی جماعتوں کے نامزد امیدوارسردار بابر موسیٰ خیل نے کہا ہے کہ بارکھان کے ساتھ ضم کرنے کے خلاف عدالت جائیں گے۔
قائمقام اسپیکر بلوچستان اسمبلی بابر موسیٰ خیل نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موسی خیل کی آبادی نشست کے اعتبار سے پوری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ناروا سلوک کیا اور شیرانی کو موسی خیل میں ضم کیا، اس کے خلاف ہم قانونی کارروائی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اب دونوں کو الگ الگ کرنے کے بجائے دوبارہ اسی طرح کا اقدام کیا گیا، الیکشن کمیشن بار بار اس طرح کے کام کر رہا ہے، یہ انتہائی دشوار معاملہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
