
اپوزیشن لیڈر سبطین خان نے کہا ہے کہ آج پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 175 ارکان کی گنتی مکمل تھی۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سبطین خان نے تحریک انصاف کے ایک رکن کے منحرف ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رحیم یار خان سے ایم پی اے میاں مسعود کی بولی لگ گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 175 ارکان کی گنتی مکمل تھی، کل پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 187 ارکان مکمل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ ارکان بیماری یا شہر سے باہر ہونے کی وجہ سے آج اجلاس میں نہیں پہنچے، جو رکن آج پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں نہیں آئے انہوں نے ہمیں اعتماد میں لیا تھا۔
اس کے علاوہ سبطین خان نے ایک اور بیان میں کہا کہ آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاست میں ملاقاتوں میں ہرج تو کوئی نہیں ہے، ق لیگ چوہدری پرویز الہٰی اور چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ کھڑی ہے، ق لیگ ایک ہی ہیں، 22 جولائی جو ارکان اسمبلی نہیں آئے گا وہ نااہل ہو جائے گا۔
دوسری جانب سابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے بندے پورے ہیں تو الیکشن لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے بندے کس طرح پورے ہو سکتے ہیں ان کی پارلیمانی پارٹی میں 144بندے تھے، ہمیں آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت کی ملاقاتوں سے کوئی تحفظات نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News