Advertisement
Advertisement
Advertisement

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس؛ پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم کیلئے بولی کی منظوری

Now Reading:

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس؛ پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم کیلئے بولی کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ای سی سی نے پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم کیلئے بولی کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ای سی سی نے نیکسٹ جنریشن موبائل اسپیکٹرم کی رپورٹ کے جائزے کیلئے وزیر خزانہ کی زیر صدارت کمیٹی قائم کر دی۔

اس موقعے پر ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت افغانستان کیلئے 1 لاکھ 20 ہزار ٹن گندم درآمد کی منظوری دی گئی اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ افغانستان کیلئے منگوائی جانے والی گندم کے تمام اخراجات ڈالر میں وصول کئے جائیں گے۔

اجلاس میں لمپی اسکن بیماری کو نیشنل ڈیزیز ایمرجنسی قرار دینے کیلئے متعلقہ محکموں سے مشاورت کی ہدایت کی گئی اور ای سی سی نے ٹمبر کے درآمد کنندگان کیلئے 31 اگست تک درامدی پابندی نرم کر دی۔

منعقدہ اجلاس میں افغانستان سے پاکستانی کرنسی میں درآمد کیلئے امپورٹ پالیسی اور بیرونی قرض کی ادائیگی کیلئے 1 ارب 93 کروڑ کی گرانٹ منظوری دی گئی۔

Advertisement

اجلاس میں وزیراعظم سستا آٹا پروگرام کی کے پی تک توسیع، یوٹیلٹی اسٹورز نیٹ ورک کی وسعت کیلئے اقدامات کی ہدایت اور ریلیف پیکیج کے تحت پانچ اشیاء کی فراہمی جاری رکھنے کیلئے مالیاتی پہلو پر غور کی بھی ہدایت کی گئی۔

ای سی سی کے اجلاس میں وفاقی وزراء، وزراء مملکت، سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر