شاہدرہ کے گلشن حیات پارک میں قتل کی واردات کر کے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق مقتول کو گودام میں قتل کر کے گودام کو باہر سے تالا لگا کے نامعلوم ملزم فرار ہو گئے، مقتول کے بھائی مطیع اللہ نے اہل محلہ کی موجودگی میں گودام کا تالا توڑا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت عبداللہ خان کے نام سے ہوئی ہے جو پلاسٹک کے برتنوں کا کام کرتا تھا۔
قتل کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
