Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمارا ملک اس وقت شدید معاشی بحران کا شکار ہے، میاں نعمان کبیر

Now Reading:

ہمارا ملک اس وقت شدید معاشی بحران کا شکار ہے، میاں نعمان کبیر

صدر لاہور چیمبر آف کامرس میاں نعمان کبیر نے کہا ہے کہ ہمارا ملک اس وقت شدید معاشی بحران کا شکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق میاں نعمان کبیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی عدم استحکام اور مہنگائی سمیت تجارتی خسارے سے ڈالر کی قدر میں انتہائی اضافہ ہوا ہے، 2 سے 3 ماہ میں روپے کی قدر میں تیس فیصد کمی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انڈسٹری کا انحصار امپورٹڈ مشینری اور خام مال پر ہوتا ہے، امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کا استحصال کیا جا رہا ہے، بینک کا حال اس وقت بنیے کی دکان جیسا ہو چکا ہے، ملک اس وقت ڈوب رہا ہے اور گورنر اسٹیٹ بینک کا کوئی پتہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک لاہور چیمبر آف کامرس کے نمائندوں سے ملاقات یا بات کرنا گوارہ نہیں کر رہے، پاکستان کا مسئلہ چیمبرز کے نمائندوں سے ملنے پر حل ہو گا، انٹر بینک ریٹ مقرر کرنے کے باوجود کمرشل بینک زائد رقم وصول کر رہے ہیں، کمرشل بینکوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

چیمبر کے صدر کا کہنا تھا کہ بینکوں کی جانب سے یہ رویہ ہمیں انڈسٹری بند کرنے پر مجبور کر رہا ہے، ہم حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں لیکن ہمارے ساتھ بہت برا رویہ کیا جا رہا ہے، ریٹیل سیکٹر پر فکسڈ ٹیکس کا فیصلہ کیا گیا جس میں تاجروں نے بھرپور ساتھ دیا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں پر انکم ٹیکس فکسڈ کرنے کے بجائے سیلز ٹیکس لگایا جا رہا ہے، سیاستدانوں کے آگے اب ہاتھ جوڑھ رہے ہیں کہ ملک پر رحم کیا جائے، ہم یہ نہیں جانتے اپنا رونا کس کے آگے جا کر روئیں، حکومت کی موجودگی کا علم نہیں رات کو کوئی اور صبح کوئی حکومت ہوتی ہے، ملک کو آگے لے جانے کیلئے روڈ میپ نہیں دیا جا رہا۔

انہوں نے کہا کہ خدارا تاجر برادری سمیت ملکی معیشت کو ڈوبتے ہوئے تنکے کا سہارا دیا جائے۔

علاوہ ازیں نائب صدر لاہور چیمبر حارث عتیق نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کی تاجر برادری نے ہر حکومت کا بھرپور ساتھ دیا، آج ملکی معیشت سیاستدانوں کی وجہ سے بدحالی کا شکار ہے، خدارا پاکستان کے بارے میں سوچا جائے تاکہ معاشی صورتحال بہتر ہو سکے، معاشی ایمرجنسی نافذ کرنا اگر ضروری ہے تو اس میں بھی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے تاجروں کے بجلی کے بلوں میں ہزاروں روپے سیلز ٹیکس لگا دیے گئے، تاجر ہماری کال کے انتظار میں ہیں لیکن ہم ہنگامی صورتحال کی طرف نہیں جانا چاہتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حالیہ پاک افغان کشیدگی؛ عالمی رہنماؤں کی جانب سے تشویش کا اظہار
افغان جارحیت پر پاکستان کا ردعمل، عوام کے درمیان جنگ تصور نہ کی جائے
پاک افغان کشیدگی؛ طورخم بارڈر ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند
افغان پوسٹ پر طالبان اہلکار کا پاک فوج کے سامنے سرنڈر؛ ویڈیو منظرعام پر آگئی
افغان جارحیت کا بھرپور جواب؛ پاکستانی فورسز نے 19 افغان پوسٹوں پر کنٹرول حاصل کرلیا
افغانستان کی بلا اشتعال کارروائی؛ پاک فوج کا فیصلہ کن ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر