
امریکہ کی جانب سے پاکستانی بچوں کے لیے ایک کروڑ ساٹھ لاکھ کورونا ویکسین فراہم کی جائیں گی۔
امریکی سفارتخانہ اسلام آباد کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایک کروڑ ساٹھ لاکھ خوراکیں عطیہ کرنے کے بعد پاکستان کوامریکہ کی جانب سے دی جانے والی کورونا ویکسین کی تعداد سات کروڑ ستر لاکھ سے زیادہ ہوجائے گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یوایس ایڈ کی جانب سے مالی اعانت کی مد میں دو کروڑ ڈالر اضافی معاونت بھی پاکستان کو ویکسی نیشن مہم کی کوششوں میں مدد کے طور پر مہیا کرنے کا منصوبہ ہے۔
امریکی سفارتخانے کے اعلامیے میں کہا گیا کہ وباء کے آغاز سے لے کر اب تک امریکی حکومت کی جانب سے پاکستان کو سات کروڑ چالیس لاکھ ڈالر براہ راست اور تین کروڑ اڑتیس لاکھ ڈالر مالیت کا سامان کورونا کے خلاف جنگ میں معاونت کے طور پر دیا گیا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ امریکہ پاکستان کوسب سے زیادہ کورونا ویکسین عطیہ کرنے والا واحد مُلک ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News