
تاج حیدر نےکہا ہے کہ کل پنجاب میں عوام نے مہنگائی کی وجہ سے اپنا ری ایکشن دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر نے بلاول ہاؤس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 20 نشستوں پر انتخاب ہوئے ہیں، اس سے وفاقی حکومت کے جانے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
انہوں نے کہا کہ یہ تو صوبائی اسمبلی کی نشستیں ہیں اس سے وفاقی حکومت کو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ کل پنجاب میں عوام نے آئی ایم ایف، مہنگائی کی وجہ سے اپنا ری ایکشن دیا ہے، عمران کی وجہ سے نہیں۔
تاج حیدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کا معاہدہ عمران خان نے کیا تھا، وہی پروگرام شہباز شریف لیکر چل رہے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کا مزید کہنا تھا کہ اتحادی حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ کڑی شرائط کے پروگرام کو بہتر پالیسیوں کے ذریعے ٹھیک کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News