Advertisement
Advertisement
Advertisement

عازمین حج میں کووڈ 19 اور مونکی پاکس کا کوئی مریض نہیں ہے، سعودی وزارت صحت

Now Reading:

عازمین حج میں کووڈ 19 اور مونکی پاکس کا کوئی مریض نہیں ہے، سعودی وزارت صحت

سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ عازمین حج میں کووڈ 19 اور مونکی پاکس کا کوئی مریض نہیں ہے۔

سعودی وزارت صحت نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ منی کے ہسپتالوں میں 53 ہزار حجاج کرام میڈیکل چیک اپ کے لئے پہنچے، جن میں سے ایک ہزار 736 حجاج کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔

وزارت صحت نے کہا کہ عازمین حج میں کووڈ 19 اور مونکی پاکس کا کوئی مریض نہیں ہے پر پھر بھی حجاج کرام ماسک پہننے کی پابندی کو یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ مناسک حج کا آغاز آج بروز جمعرات سے ہو گیا ہے۔ رواں برس 10 لاکھ مقامی اور غیر ملکی عازمین فریضہء حج ادا کر رہے ہیں۔

لاکھوں زائرین نے مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کا طواف کیا۔ آج زائرین نے منیٰ میں واقع خیموں کے شہر کا رخ کیا جو مسجد الحرام سے لگ بھگ پانچ کلو میٹر فاصلے پر جبل عرفات کے سامنے واقع ہے۔ یہ وہ مقام ہے جہاں پیغمبر اسلام ﷺ نے آخری خطبہ دیا تھا۔ منیٰ کے خیمے فائر پروف مواد سے تیار کردہ اور اے سی کے جدید ترین سسٹم سے آراستہ ہیں۔

Advertisement

سعودی حکومت زائرین حج کی صحت اور سکیورٹی کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کر رہی ہے۔ زائرین کی سہولت کے لیے سعودی وزارت صحت نے مکہ اور مدینہ میں 23 ہسپتال اور 147 طبی مراکز قائم کیے ہیں۔ منیٰ میں بھی 26 طبی مراکز تیار ہیں جہاں انتہائی نگہداشت کے لیے 100 بستر جبکہ ہیٹ ویو سے متاثر ہونے والوں کے لیے 200 بستر موجود ہیں جبکہ حجاج کی دیکھ بھال کے لیے وہاں طبی عملے کے 25 ہزار افراد موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر