
اینکر پرسن عمران ریاض کی گرفتاری پر عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے مذمت کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ملک کو فسطائیت میں اُتارا جا رہا ہے تاکہ ہماری قوم بڑے بدمعاشوں پر مشتمل امپورٹڈ حکومت کو قبول کر لے۔
عمران خنا نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ سب، خاص طور پر میڈیا، متحد ہو کر اس فاشزم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔
I strongly condemn the arbitrary arrest of @ImranRiazKhan by Punjab police tonight. The country is descending into fascism just to make our nation accept an Imported Govt comprising of mega crooks. It is time for everyone, esp the media, to unite & stand up against this fascism.
Advertisement— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 5, 2022
دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل نے بھی ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آخر کار عمران ریاض کو گرفتار کر لیا گیا، راہ حق پر کھڑے ہونے کی یہ قیمت ہے، اللہ آپکا حامی و ناصر ہو۔
آخر کار عمران ریاض کو گرفتار کر لیا گیا۔ راہ حق پر کھڑے ہونے کی یہ قیمت ہے۔ اللہ آپکا حامی و ناصر ہو۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 5, 2022
اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے بھی اینکر پرسن کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران ریاض خان کی گرفتاری قابلِ مذمت ہے، رائے کے اظہار کا جواب دلیل سے دیا جاتا ہے گرفتاری سے نہیں۔
عمران ریاض خان کی گرفتاری قابلِ مذمت ہے. رائے کے اظہار کا جواب دلیل سے دیا جاتا ہے گرفتاری سے نہیں.
— Asad Umar (@Asad_Umar) July 5, 2022
علاوہ ازیں فواد چوہدری نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ آج ہی عمران خان نے پاکستان میں صحافیوں پر پابندیوں کے حوالے سے تفصیلی بات کی تھی اور کہا تھا کہ ملک میں فاشسٹ حکومت اپنے خلاف تنقیدی آوازوں کو دبانے کیلئے تیسرے درجے کے ہتھکنڈے استعمال کرے گی، عمران ریاض گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں امید ہے عدالتیں کھلیں گی اور انصاف ہو گا۔
آج ہی عمران خان نے پاکستان میں صحافیوں پر پابندیوں کے حوالے سے تفصیلی بات کی تھی اور کہا تھا کہ ملک میں فاشسٹ حکومت اپنے خلاف تنقیدی آوازوں کو دبانے کیلئے تیسرے درجے کے ہتھکنڈے استعمال کرے گی، عمران ریاض گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں امید ہے عدالتیں کھلیں گی اور انصاف ہو گا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 5, 2022
واضح رہے کہ سینئر صحافی عمران ریاض خان کو اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران ریاض خان کو اٹک پولیس نے گرفتار کیا اور ان کی گرفتاری کے وقت پندرہ ایس ایچ اوز موجود تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران ریاض خان کو رینجرز اور پولیس اسلام آباد ٹول پلازہ سے حراست میں لے کر روانہ ہوئی جبکہ عمران ریاض خان کے وکیل میاں علی اشفاق نے سینئر صحافی کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں علی اشفاق کا کہنا تھا کہ عمران ریاض خان کے ساتھ پشاور کے صحافی بھی موجود تھے جب انہیں گرفتار کیا گیا تو وہ موبائل پر میرے ساتھ رابطے میں تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا واضح حکم ہےعمران ریاض کو گرفتارنہیں کیا جاسکتا، عمران ریاض کی گرفتاری اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔
عمران ریاض خان کے وکیل میاں علی اشفاق کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم ہے کہ اجازت کے بغیر کسی صحافی کو گرفتار نہیں کیا جائے گا، عمران ریاض کی گرفتاری پر توہین عدالت کی کارروائی کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News