کمشنر راولپنڈی نے زرعی اور جنگلات کی زمینوں پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز بنانے کے این او سی جاری ہونے کا نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر راولپنڈی نے ایسی زمینوں کو محفوظ بنانے سمیت سابقہ ضائع ہونے والی زمینوں کا ریکارڈ مرتب کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)کو کمیٹی کا کنوینئر مقرر کیاگیاہے جبکہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر، میونسپل آفیسر پلاننگ،متعلقہ اداروں کے نمائندے،اور ایک کوئی بھی مقرر کیا جا نے والا نمائندہ بطور ممبر کام کرے گا۔
کمیٹی کے کام کرنے کے قوائد و ضوابط بھی طے کردیے گئے ہیں جس کے تحت کمیٹی این او سی لینے سے قبل نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے ریکارڈ کی تصدیق کرے گی۔
کمیٹی تصدیق کرے گی کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کا ریکارڈ بورڈ آف ریونیو پنجاب کی ہدایات کے مطابق ہے کہ نہیں اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)خود زمین کے استعمال کے لیے نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز سے مقاصد پوچھے گا۔
کمیٹی این او سی جاری کرنے کے بعد نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کا سختی سے جائزہ لے گی۔کمیٹی دیکھے گی کہ مالکان نے زرعی زمین،قدرتی سرسبز علاقہ اور جنگلات کا کٹاؤ کرکے زمین شامل تو نہیں کی۔
کمیٹی کا نوٹیفکیشن اے سی صدر،اے سی گوجرخان،ڈائریکٹر میٹروپولیٹن اینڈ ٹریفک انجینئرنگ،آر ڈی اے ،ڈائریکٹر پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی اور چیف میونسپل آفیسر ضلع کونسل کو جاری کردیا گیا۔
ماضی میں آر ڈی اے اور ضلعی کونسل کی انتظامیہ نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو دھڑا دھڑا این او سی جاری کیے جس پر انہوں نے جنگلات، ندی نالوں،قدرتی آبی گذرگاہوں،اور زرعی زمینوں پر بلڈوزر چلا کر پلاٹ بناکر مہنگے داموں فروخت کیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
