Advertisement
Advertisement
Advertisement

انگلیوں کے گرد سیاہ نشان دور کرنے کے طریقے، جانئیے

Now Reading:

انگلیوں کے گرد سیاہ نشان دور کرنے کے طریقے، جانئیے

آج ہم آپ کو کچھ ایسے طریقے بتا رہے ہیں ،جن سے آپ کے ناخنوں کے گرد موجود  سیاہ نشان دور کرنے اور ہاتھوں کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

بس پھر آج ہی ہماری بتائی ہوئی یہ گھریلو ٹپس آزمائیں اور آج سے ہی اپنی انگلیوں کو صاف اور خوبصورت بنائیں اور اس طرح کے کالے نشانات ختم کر دیں۔

انگلیوں کے گرد سیاہ نشان دور کرنے کے طریقے

• انگلیوں کی سیاہی دور کرنے والا ماسک

انگلیوں کے جوڑوں کی سیاہی دور کرنے کے لیے قدرتی اجزاء پر مشتمل مکسچر کی مدد لی جا سکتی ہے۔

Advertisement

بالائی آدھا چمچ ، شہد آدھا چمچ ، لیموں کا رس چند قطرے اور بیسن ایک چمچ لے کر اچھی طرح مکس کر لیں اور اس مکسچر کو ہاتھوں پیروں اور خاص طور پر انگلیوں کے جوڑوں پر لگائیں۔

دس سے پندرہ منٹ تک لگائے رکھیں اور پھر دھو لیں، کچھ دن تک باقاعدگی سے اس نسخے کا استعمال انگلیوں کے جوڑوں پر جمے میل اور سیاہی کو دور کردے گا۔

• لیموں کا استعمال

ایک عدد لیموں کو 2 ٹکڑوں میں کاٹ لیں اب اسے اپنی انگلیوں کی سیاہ جلد پر روزانہ اچھی طرح 10 سے 15 منٹ تک ملیں، کچھ ہی دنوں میں سیاہی دور ہو جائے گی اور ہاتھ خوبصورت نظر آئیں گے۔

• بیسن کا استعمال

تھوڑا سا بیسن لیں اور اس میں لیموں کا رس ملا کر گاڑھا پیسٹ بنا لیں اب اس پیسٹ کو انگلیوں کی سیاہ جلد پر لگائیں اور کچھ دیر بعد جب یہ سوکھ جائے تو اسکرب کرتے ہوئے اُتار لیں اور پھر ہاتھ دھو لیں۔

Advertisement

اسے ہفتے میں 3 مرتبہ استعمال کریں انگلیوں کی سیاہ جلد صاف ہو جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News

Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر

امریکہ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Now Reading:

امریکہ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

امریکہ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں  کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں واقع امریکی سفارتخانے اور کراچی میں واقع امریکی قونصل خانے نے انٹرویو کی شرط سے چھوٹ میں توسیع کردی  ہے۔

ترجمان امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ امریکہ کے بی ون بی ٹو سیاحتی اور کاروباری ویزا کی تجدید کے لیے مزید توسیع کر دی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اب 45 سال سے زیادہ عمر کے وہ پاکستانی شہری، جن کے پاس امریکہ کا درست اور قابل قبول بی ون بی ٹو ویزا موجود ہے یا اُس ویزے کی مدت گزشتہ 48 مہینوں کے دوران ختم ہو گئی ہے تو وہ اس پروگرام میں شرکت کے لیے اہل ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ امریکی سفارتخانے کے اس عمل سے  پاکستانی شہریوں کے سیاحتی اور کاروباری ویزوں کی تجدید کے عمل میں بھی تیزی  آئے گی۔

Advertisement

واضح رہے کہ ویزا رکھنے والے بعض اہل شہریوں کو امریکی قانون کے تقاضوں کے تحت امریکی سفارتخانے یا قونصل خانے  میں انٹرویو کے لیے پیش ہونا پڑ سکتا ہے۔