
حیدر آباد شہر و گرد نواح میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں ہلکی بارش ہونے کے ساتھ ہی بجلی غائب ہو گئی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حیسکو نے حفاظتی اقدامات کی آڑ میں بجلی بند کرنا معمول بنا لیا ہے۔
بارش بند ہونے کے باوجود اب تک بجلی کی فراہمی بحال نہ ہو سکی۔
واضح رہے کہ حیدر آباد سمیت کراچی میں بھی آج شدید بارش ہوئی، محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آج ہونے والی بارش کے اعدادوشمار جاری کر دیے۔
اعدادوشمار کے مطابق کراچی میں آج سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 59 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ اورنگی ٹاون میں 32.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اولڈ ایئر پورٹ پر 29.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ کورنگی میں 23.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ ناظم آباد میں 20ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ پی اے ایف بیس فیصل پر 23 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ پی اے ایف مسرور بیس 18 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ کیماڑی میں 16 قائد آباد میں 34 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
یاد رہے کہ آج کراچی میں شام ہوتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی، بارش کے بعد شہر کا موسم یکدم تبدیل ہوگیا تھا، بارش سے قبل شہر کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہوائیں بھی چلیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News