
ترجمان وزارت صحت نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے منکی پوکس کو عالمی ایمرجنسی قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت صحت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک کے داخلی راستوں پر صحت کے حوالے سے سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ابھی تک منکی پاکس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر صحت نے بھی این سی او سی کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ضروری اور موثر اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ہیلتھ سیکیورٹی ریگولیشن کی شفارشات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
وزیر صحت نے کہا کہ افریقہ سے آنے والے مسافروں کی ا سکریننگ کے نظام کو مضبوط بنایا گیا ہے۔
عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی گائیڈ لائینز پر بھر پور عمل کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہیلتھ ورکرز کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News