Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمیں ملک و قوم کی خوشحالی اور ترقی کے لئے کام کرنا ہوگا، بلاول بھٹو

Now Reading:

ہمیں ملک و قوم کی خوشحالی اور ترقی کے لئے کام کرنا ہوگا، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو

وفاقی وزیر بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں ملک و قوم کی خوشحالی اور ترقی کے لئے کام کرنا ہوگا۔

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنے جاری کردہ پیغام میں پاکستان سمیت پوری دنیا کے مسلمانوں کو عیدالضحیٰ کی مبارک باد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خوشیوں کا یہ تہوار امت مسلمہ کو ایک لڑی میں پروتا ہے کہ افریقہ سے لے کر برصغیر تک سب مسلمان ایک ہیں اور جب ہم متحد ہوکر کسی مقصد کے حصول کی کوشش کریں گے تو اسلامی ممالک سے بڑھ کر دنیا میں کوئی طاقت نہیں ہوسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عیدالاضحیٰ ہمیں یاد دلاتی ہے کہ عظیم مقاصد کی خاطر بڑی سے بڑی قربانی دینے سے گریز نہ کرنے کا عزم و حوصلہ کامیابی و کامرانی کی راہیں ہموار کرتا ہے تاہم کوئی بھی قوم اور معاشرہ ایثار و قربانی کے جذبے کے بغیر اخلاقی سربلندی حاصل نہیں کر سکتاہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش مسائل سے نجات دلانے کے لیے ہمیں اپنے تمام تر ذاتی و گروہی مفادات، ترجیحات اور انا کو پس پشت رکھنا ہوگا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عوام خوشی کے اس موقع پر کشمیری بھائیوں کو ضرور یاد رکھیں جو اپنے حق خود ارادیت کی خاطر بھارتی ظلم و جبر کا شکار ہیں۔

خیال رہے کہ لاڑکانہ چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گڑھی خدا بخش بھٹو میں نماز عید ادا کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر