Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام ایسے نمائندے منتخب کریں جو ان کے مسائل سمجھیں، سلطان محمود چوہدری

Now Reading:

عوام ایسے نمائندے منتخب کریں جو ان کے مسائل سمجھیں، سلطان محمود چوہدری
سلطان چوہدری

سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ عوام بلدیاتی انتخابات میں ایسے نمائندے منتخب کریں جو ان کے مسائل سمجھیں۔

تفصیہلات کے مطابق صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ایوان صدر کیمپ آفس میرپور میں سینئر صحافیوں اور مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں سپریم کورٹ آزاد جموں وکشمیر کے فیصلے کی روشنی میں 15 اکتوبر سے پہلے بلدیاتی انتخابات ہونے جا رہے ہیں، میں نے جنرل الیکشن میں انتخابی مہم کے دوران جن تین چیزوں پر فوکس کیا تھا  ان میں سے ایک بلدیاتی انتخابات کروا کے اقتدار نچلی سطح پر منتقل کرنا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی سے ہی عام آدمی کے مسائل بہتر انداز میں حل کیے جا سکتے ہیں، اب بلدیاتی انتخابات ہونے جا رہے ہیں تو میں عوام سے کہوں گا کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں ایسے لوگوں کو اپنا نمائندہ چنیں جو ان کے مسائل کا بہتر ادارک کرتے ہوں۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں نے چیف الیکشن کمشنر کو ہی بلدیاتی الیکشن کا چیف الیکشن کمشنر بنانے کی فوری منظوری دے دی ہے تاکہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد جلدی سے پایہ تکمیل کو پہنچے مجوزہ پندرہویں ترمیم کے لیے آزاد کشمیر کی تمام جماعتوں کی مشاورت ضروری ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آزاد کشمیر کا عبوری آئین تمام جماعتوں کی مشاورت کے بعد بنا تھا اس لیے پندرہویں ترمیم سے قبل آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں سے مکمل مشاورت کی جائے ، مجوزہ 15 ویں ترمیم کے سلسلے میں بطور صدر ریاست میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوں۔

Advertisement

سلطان محمود چوہدری کا کہنا تھا کہ کشمیر کونسل کا بنیادی کام وفاق اور آزاد کشمیر میں رابطے کا ہے ، کشمیر کونسل کو اس سے زیادہ اختیارات دینا کسی طور مناسب نہیں۔ ماضی میں ان اختیارات کا استعمال غلط انداز میں کیا گیا اس لئے کشمیر کونسل کو مالیاتی اختیارات دینے کے حق میں نہیں۔

صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں  ماضی میں تعینات ہونے والے وزراء امور کشمیر ان مالیاتی اختیارات کا غلط اور ناجائز استعمال کرتے رہے ہیں،وہ نہ صرف آزاد کشمیر کا فنڈ یہاں سے لے جاتے رہے بلکہ وہ اپنی من مانی کرتے ہوئے  وفاق سے ملازمین کو آزاد کشمیر میں بھرتی بھی کرتے رہے ہیں ایسے ملازمین کو وفاق میں ایڈجسٹ کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیلاب متاثرین کیلئے بین الاقوامی امداد کی اپیل فوری طور پر کی جائے، بلاول بھٹو کا حکومت سے مطالبہ
میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی جرأت و بہادری رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
پاک فوج کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے ہتھیار ڈالنے والے خارجی کے تہلکہ خیز انکشافات
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے، پیپلزپارٹی کا وفاقی حکومت سے مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر