
پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہونے لگیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ادارہ جاتی ڈائیلاگ کی بحالی کا آغاز ہو گیا ہے، پاک امریکہ ہیلتھ ڈائیلاگ واشنگٹن میں طے پا گئے ہیں۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک ان مذاکرات میں صحت کے شعبے میں ادرہ جاتی تعاون کو مزید فروغ دیں گے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دو روزہ ہیلتھ ڈائیلاگ 25 جولائی سے شروع ہوں گےجس میں وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی سربراہی میں 3 رکنی وفد شرکت کرے گا۔
مذاکرات میں امریکی ادارے سینٹر فار ڈزیز کنٹرول اور این آئی ایچ کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا جاے گا۔ تباہ کن کورونا وباء پر کنٹرول کے حوالے سے بھی معاملات مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔
سفارتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مستقبل میں کسی وباء کے مقابلے اور خاتمے کے لیے مشترکہ تعاون پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ دو روزہ صحت عامہ پر مرکوز مذاکرات میں دونوں ممالک کی ادویات سازی کی صنعتوں میں تعاون پر بھی مشاورت ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News