Advertisement
Advertisement
Advertisement

سپریم کورٹ کا آج کا فیصلہ جمہوریت کی جیت ہے، چوہدری پرویز الٰہی

Now Reading:

سپریم کورٹ کا آج کا فیصلہ جمہوریت کی جیت ہے، چوہدری پرویز الٰہی

مسلم لیگ ق کے رہنما و اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا آج کا فیصلہ جمہوریت کی جیت ہے۔

چوہدری پرویز الٰہی نے صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کی بھی جیت ہے، بے شک وہی ہو گا جو اللہ کو منظور ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جو چیزیں ہم چاہتے تھے وہ مانی گئی ہیں، پنجاب اسمبلی کا اجلاس رولز کے مطابق ہو گا کوئی پسند ناپسند نہیں ہو گی، حمزہ شہباز نے بھی کہا ہے کہ کوئی سیاسی مداخلت اور پولیس استعمال نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ 22 جولائی تک ہاوس مکمل ہو جائے گا پھر الیکشن ہو گا اور اس ہی دن اجلاس اسمبلی کی بلڈنگ میں ہو گا اور کہیں نہیں ہو گا۔

چوہدری پرویز نے کہا کہ جو ماحول عدالت کے اندر بنا وہ عدالت کے باہر بھی رہنا چاہیے یہی جمہوریت ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ  وزیراعلی پنجاب کے انتخاب میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق سماعت میں سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ویڈیو لنک سے سماعت میں طلب کیا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ دیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا دوبارہ انتخاب 22 جولائی کو ہو گا، 22 جولائی تک وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز شریف ہی رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان دوسری ابھرتی معیشت قرار، نئے اعداد وشمار نے عالمی اعتماد کی تصدیق کردی
کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان
2025 کا پہلا سپر مون کل آسمان پر جلوہ گر ہوگا، عام چاند سے 13 فیصد زیادہ روشن
ملائیشیا کے تجربے سے استفادے کیلئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
پی آئی اے کی انتظامی غفلت، 40 ارب روپے کے اثاثے غیر یقینی صورتحال کا شکار
ملائیشیا میں وزیراعظم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب؛ گارڈ آف آنر پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر