Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوئٹہ ایئرپورٹ پر مواصلاتی نیٹ ورک فعال ہے، ترجمان سی اے اے

Now Reading:

کوئٹہ ایئرپورٹ پر مواصلاتی نیٹ ورک فعال ہے، ترجمان سی اے اے
کوئٹہ ایئرپورٹ

کوئٹہ ایئرپورٹ

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن کا مواصلاتی نیٹ ورک مکمل طور پر فعال ہے۔

سول ایوی ایشن  ترجمان کے مطابق کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن بحال ہے، ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن معطل ہونے کی خبریں درست نہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ کوئٹہ ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد اور روانگی موسم کی خرابی کی وجہ سے متاثر ہے۔

کوئٹہ ایئرپورٹ کا آپریشن معطل، 12 پروازیں منسوخ

کوئٹہ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شدید موسمی خرابی کی وجہ سے کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا آپریشن عارضی طور پر معطل ہے جس کی وجہ سے 12 پروازوں کی آمدورفت منسوخ کردی گئی ہے۔

Advertisement

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی سے کوئٹہ کی پرواز پی کے 310 اور کوئٹہ کراچی کی پرواز پی کے 311، لاہور سے کوئٹہ کی پرواز پی کے 322 اور کوئٹہ سے لاہور کی پرواز پی کے 323 منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد سے سرین ایئر کی پرواز ای آر 547 بھی روانہ نہ ہوسکی، دبئی سے فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 341 بھی کوئٹہ کے لیے روانہ نہ ہوسکی۔

اسلام آباد سے کوئٹہ کیلئے پی آئی اے کی پرواز پی کے 325 کی روانگی بھی غیر یقینی بتائی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ایئر عربیہ کی پرواز جی 9568 کوئٹہ میں موسم کی خرابی کی وجہ سے شارجہ سے روانہ نہ ہوسکی جس کے سبب کوئٹہ سے شارجہ جانے والی پرواز بھی منسوخ ہوگئی۔

ایوی ایشن ذرائع نے مزید کہا کہ کوئٹہ سے گزشتہ روز آخری پرواز پی کے 326 سہہ پہر 3 بجکر 7 منٹ پر اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئی جس کے بعد سے کوئٹہ ایئرپورٹ پر پروازوں کی لینڈنگ اور ٹیک آف بند ہے۔

سیلاب، کوئٹہ کا زمینی، فضائی اور مواصلاتی رابطہ منقطع

Advertisement

بلوچستان میں شدید بارشوں کے سبب کوئٹہ کا زمینی فضائی اور مواصلاتی رابطہ گزشتہ 8 گھنٹے سے منقطع ہے۔

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں موبائل فون بند اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے جبکہ پی ٹی سی ایل نیٹ ورک بھی بند ہوگیا ہے اور گراؤنڈ انٹرنیٹ بھی کام نہیں کر رہا ہے۔

آئی جی بلوچستان، کمشنر، ڈی آئی جی کوئٹہ سمیت کسی اعلیٰ آفس رابطہ نہیں ہو رہا۔

خیال رہے کہ کوئٹہ میں دن بھر جاری رہنے والی بارش رات 11 بجے تک جاری تھی، رات 11 بجے کے بعد کوئٹہ اور نواحی علاقوں میں مکمل بلیک آوٹ ہوا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بجلی بند ہونے سے موبائل فون کمپنیوں، پی ٹی سی ایل اور انٹرنیٹ سروسز کا نظام بیٹھا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر