Advertisement
Advertisement
Advertisement

فارن فنڈنگ کیس، ایف آئی اے کی کریمنل تحقیقات سے معذرت

Now Reading:

فارن فنڈنگ کیس، ایف آئی اے کی کریمنل تحقیقات سے معذرت

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے  فارن فنڈنگ کیس کی کریمنل تحقیقات سے معذوری ظاہر کردی۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق   حکومتی وزراء کی ٹیم رات دو بجے تک ایف آئی اے حکام کو فارن فنڈنگ کیس کی کریمنل تحقیقات  کے لیے منانے کی کوشش  کرتی رہی  ۔

 ایف آئی اے حکام نے حکومتی وزراء سے استفسار کیا کہ ہم کیسے ثابت کریں گے کہ عمران خان نے  جو غیر ملکی فنڈنگ لی وہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں استعمال ہوئی۔

ایف آئی اے حکام نے کہا کہ یہ کریمنل کیس کیسے بنائیں، کیسے ثابت ہوگا کہ غیر ملکی افراد کا پیسہ دہشت گردی میں استعمال ہوا۔

حکام کا کہنا تھا  کہ ہم قانونی و آئینی نکات میں نہیں پڑنا چاہتے۔ ہم صرف ریکارڈ کی روشنی میں فنڈنگ  کے بارے  میں انکوائری کرسکتے  ہیں۔

Advertisement

حکومت کا ایف آئی اے پر مسلسل دباؤ ہے کہ وہ کیس کی کریمنل تحقیقات کرے اور اس کے لیے حکومت نے چند دن قبل ہی نیا ڈی جی ایف آئی اے تعینات کیا ہے۔

واضح رہے  کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے میں کہا گیا تھا کہ تحریک انصاف   نے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کی  ہے۔

فیصلے میں ای سی پی نے پاکستان تحریک انصاف کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا  تھا کہ  عمران خان نے جھوٹا بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرایا جبکہ پی ٹی آئی نے پولیٹیکل پارٹیز آرڈر کی بھی خلاف ورزی کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر