Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیاست اور اقتدار سے زیادہ ملک کی سلامتی اہم ہے، شیخ رشید

Now Reading:

سیاست اور اقتدار سے زیادہ ملک کی سلامتی اہم ہے، شیخ رشید
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کی پیش نظر سیاست اور اقتدار سے زیادہ ملک کی سلامتی اہم ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملک اور قوم کی سلامتی پر بات کی ہے۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنا یا پی ٹی آئی کو توڑنے کی منصوبہ بندی کرنا خونی سیاست کا آغاز ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کا عدم استحکام پاکستان پر بھی اثرانداز ہوگا جبکہ چین پاکستان کا بھلا سوچ رہا ہے، حکومت کو چاہیئے کہ اس کے اشاروں کو سمجھیں کیونکہ اس وقت ملکی سیاست اور اقتدار سے زیادہ ملک کی سلامتی اہم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی خواہشوں سے من پسند خبریں نہیں بن سکتیں جبکہ ملک بھر میں ایک بار پھر بھتہ اور خودکش حملے شروع ہو گئے ہیں اور معاشی تباہی، سیاسی عدم استحکام، بھتہ اور دہشتگردی کا آغاز انکی سیاست کودفن کردے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مشرف کے دور میں چینل لائیسنس دیے گئے تھے لیکن اب مفاد پرست فاشسٹ اسے بند کر رہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ آج ن لیگ کا بیانیہ دفن ہوگیا ہے۔

Advertisement

اپنے ایک اور پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ دو ووٹوں کی حکومت،15اتحادی پارٹیوں کے ساتھ بے لگام ہو رہی ہے اور انکا ناکام ایجنڈا عمران خان کو نااہل اور نواز شریف کو اہل کروانا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر