Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کے ساتھ کسی قسم کی تجارت کی بحالی کا کوئی امکان نہیں ہے، ترجمان دفتر خارجہ

Now Reading:

بھارت کے ساتھ کسی قسم کی تجارت کی بحالی کا کوئی امکان نہیں ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ کسی قسم کی تجارت کی بحالی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے صحافیوں کو ہفتہ بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس ہفتے ہم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پرچم کی زبردستی تنصیب کا عملی مظاہرہ دیکھا جبکہ کشمیری اس روز کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 سے ابتک 666 کشمیری شہید ہو چکے ہیں اور خصوصی طور پر نوجوانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جعلی تلاشی و گھیراؤ آپریشن میں خصوصی طور پر نوجواں بچوں کو جبری گرفتار کیا جاتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ اور اسلحے کے عدم توازن پر پاکستان کو شدید تحفظات ہیں اور ہم اقوام متحدہ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر چکے ہیں کیونکہ بھارت کی جانب سے 70 فیصد تعیناتی و ہتھیاروں کی تنصیب پاکستان کے خلاف ہی ہے جس کے باعث پاکستان کی بھارت کے ساتھ کسی قسم کی تجارت کی بحالی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم آئندہ ہفتے قطر کا دورہ کریں گے جبکہ وزیر خارجہ چار ملکوں کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ رواں ہفتے ہم نے یوم آزادی کی 75 ہویں سالگرہ منائی اور اس موقع پر صدر مملکت ،وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے اپنے پیغام دئیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس موقع پر خصوصی طور پر  یہ وطن ہمارا ہے کا نغمہ ریلیز کیا گیا جبکہ 15 اگست کو وزیر اعظم نے سعودی ولی عہد محمود بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور 17 اگست اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر نے وزیر اعظم سے ملاقات کی، 17 اگست کو ترک کمپنی لیمارک کے وفد نے بھی وزیر اعظم سے ملاقات کی اور  ایران کے وزیر اربن ڈیویلپمنٹ نے پاکستان کا دورہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر