
وزیر خارجہ و چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں عوام کی تکلیف اور مسائل کا احساس ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ساتھ قمبر شھدادکوٹ کے دورے پر ہیں۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رتودیرو میں امدادی کیمپ کا دورہ اور کیمپ میں رہنے والے متاثرین سے ملاقات کی۔
متاثرین نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو اپنے مسائل سنائے جس پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمیں آپ کی تکلیف اور مسائل کا احساس ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم جلد آپ کو اپنے گھروں میں منتقل کرینگے، ہم آپ کی فلاح و بہبھود کیلئے کام کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News