
آج ملک بھر میں اقلیتوں کا قومی دن منایا جارہا ہے، اس دن منانے کا مقصد پاکستان کے قیام میں اقلیتوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔
حکومت پاکستان نے 2009 میں 11 اگست کو اقلیتوں کا قومی دن قرار دیا تھا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا پیغام:
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قائد اعظم محمد علی جناح کے وژن کے مطابق ایک جامع معاشرے کی تعمیر کے عظیم مقصد کے حصول کے لیے حکومت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
11 اگست کو اقلیتوں کا دن پاکستان کی ترقی میں ہماری اقلیتوں کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں منایا جاتا ہے، صدر مملکت
آج کے دن اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، صدر مملکت pic.twitter.com/xkWpg0ZXyZ
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) August 11, 2022
اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے تمام تر کوششیں کرنے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کا عزم کیا کیونکہ ان کے حقوق آئین میں درج ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 11 اگست کو پاکستان میں اقلیتوں کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے تاکہ پاکستان کی ترقی میں ہماری اقلیتوں کی گراں قدر خدمات کا اعتراف کیا جائے اور بطور قوم ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہمارے عزم کا اعادہ کیا جائے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام:
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمارے آئین میں مذہبی آزادی اور اقلیتوں کے فرد اور املاک کے تقدس کو قانونی شکل دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کا قومی دن ان شراکتوں کو اجاگر کرتا ہے جو ہمارے غیر مسلم پاکستانی شہری قومی ترقی میں کر رہے ہیں۔
AdvertisementOur non-Muslim citizens are an integral part of our national fabric. Today we celebrate their valuble contributions & thank them for their service to the country. Our founding fathers envisaged Pakistan as a pluralistic society in which all are equal citizens of the state.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 11, 2022
انہوں نے کہا کہ ہر سال، پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کے کلیدی کردار کو خراجِ تحسین پیش کرنے، انکے ہماری عظیم قوم کا لازم حصہ ہونے اور مذہبی اقلیتوں کے احترام کے عزم کا اعادہ کرنے کیلئے 11 اگست کو “قومی اقلیتی دن” کے طور پر منایا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام امن اور رواداری کا مذہب ہے۔ قرآنِ پاک کے مطابق دین کے معاملے میں کوئی جبر نہیں ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ آئین میں مذہب کی آزادی اور ہماری اقلیتوں کے افراد اور املاک کی تکریم کو باقائدہ قانونی شکل دی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو نہ صرف ان ذمہ داریوں کا بخوبی ادراک ہے بلکہ ان مقاصد کے حصول کے لیے اپنے عزم کی مستقل یاد دہانی کے طور پر حکومت نے 11 اگست کو سرکاری سطح پر شاندار طریقے سے قومی اقلیتی دن منانے فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سماجی و اقتصادی خلیج کو پورا کرنے اور ہماری اقلیتوں کے لیے تعلیمی اداروں اورنمایاں خدمات کے لیےنمائندہ فورمز پر خصوصی کوٹہ مختص کرنے جیسے اقدامات سے قومی سطح پر ہر کسی کو یکساں تعلیم و ترقی کے مواقع کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ اقلیتوں کے معاشی طور پر کمزور طبقات کے حقوق کے یقینی تحفظ اور ترقی کے لیے وقف مالی امداد بھی ان اقدامات کا حصہ ہے۔
اس موقع وزیراعظم نے تمام اقلیتی برادریوں کے اپنے بھائیوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ رواداری اور باہمی اتفاق کی فضا کو فروغ دینے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بلا کسی ذات پات، رنگ و نسل اور مذہب کی تفریق کے ہم سب کا ہے اور ہم سب نے مل کر ہی اسکی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھنی ہے۔
مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر مفتی عبدالشکور کا پیغام:
مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر مفتی عبدالشکور نے کہا ہے کہ اسلام انسانیت کا احترام کرنے والا مذہب ہے۔
اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اسلام کی ابدی تعلیمات کے مطابق کوئی اصول انسانیت کے بنیادی اصولوں کے منافی نہیں ہے۔
وزیر نے کہا کہ اسلام کبھی بھی دوسرے مذاہب کے پیروکاروں کی جبری تبدیلی کی حوصلہ افزائی نہیں کرتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News