Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کی ہر مکمن مدد کی جائیگی، عبدالقادر پٹیل

Now Reading:

وفاقی حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کی ہر مکمن مدد کی جائیگی، عبدالقادر پٹیل
قادر پٹیل

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کی ہر مکمن مدد کی جائیگی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے ٹھٹھہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث تباہ کاری سے دوچار ہیں۔

‘ہر فرد کو سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے آگے آنا ہوگا’

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت متاثرین کے ساتھ ہیں، سیلاب متاثرین کی ہر مکمن مدد کی جائیگی، مشکل کی اس گھڑی پر ہر فرد کو متاثرین کی مدد کیلئے آگے آنا ہوگا۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ مختلف این جی اوز کی جانب سے متاثرین کیلئے 9کروڑ مالیت کی ادویات دی گئی ہیں، ادویات متاثرین کے علاج معالجے میں کام آئیں گی۔

Advertisement

وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ کے 22 اضلاع کے متاثرین میں پہلے مرحلے میں 26 کروڑ مالیت کی 6 لاکھ سے زائد مچھر دانیاں تقسیم کی جائیگی۔

‘عمران خان دنیا کا سب سے بڑا بھکاری رہا ہے’

انکا کہنا ہے کہ عمران خان دنیا کا سب سے بڑا بھکاری رہا ہے، فنڈز کھانا اور ہر وقت شوکت خانم کے نام پر چندہ مانگنا اس کا وطیرہ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن میں ثابت ہوگیا ہے کہ کینسر کے نام پر جو فنڈ مانگتا رہا ہے جو اپنی سیاست پر لگاتا رہا ہے، الیکشن کمیشن نے عمران کو ایک سزا یافتہ ملزم قرار دیا ہے۔

عبدالقادر پٹیل نے مزید کہا کہ عمران خان تم فنڈ مت جمع  کرو اللہ کے کئی بندے ہیں جو فنڈز جمع کرنے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بارشوں کے نئے سلسلے کے پیش نظر ریسکیو اور ریلیف کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

وزیراعظم نے این ڈی ایم اے سمیت تمام متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو اشتراک عمل کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت  کی ہے جبکہ وزیراعظم نے اندرون و بیرون ملک پاکستانیوں، مخیر اداروں اور تنظیموں سے متاثرین کی مدد کے کام میں ہاتھ بٹانے کی اپیل بھی کی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ بارشوں کا ہے درپے سلسلہ سیلاب کی تباہی میں مزید اضافہ کر رہا ہے ، سیلاب سے لوگوں کا بہت نقصان ہوا ہے اور ان کی مدد ہم سب کا فرض ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر