Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پی اے ایف کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن

Now Reading:

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پی اے ایف کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن
پاک فضائیہ کا ریلیف آپریشن

بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پی اے ایف کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

ترجمان نے بتایا کہ آپریشن کے دوران حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے بری طرح متاثر ہونے والے افراد میں 12375 پاؤنڈ امدادی سامان تقسیم کیا گیا جبکہ پی اے ایف کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں سیلاب زدگان کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مسلسل مصروف ہیں۔

مزید برآں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاک فضائیہ کے قائم کردہ فیلڈ اسپتالوں میں پی اے ایف کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ٹیموں نے 346 مریضوں کا مفت علاج کیا اور انہیں ادویات فراہم کیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں خاص طور پر سیلاب زدہ علاقوں میں نامساعد موسمی حالات کے باوجود پی اے ایف اہلکار سیلاب متاثرین کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنے میں کوشاں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر دو ماہ کی پابندی عائد
وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کی شاندار تقریب، اقلیتوں کے حقوق اور خدمات کو خراجِ تحسین
ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار
آئی سی ٹی برآمدات میں زبردست اُڑان، 24.6 فیصد تجارتی سرپلس کا اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر