
وفاقی کابینہ نے عمران خان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی گئی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتِ حال پر مشاورت کی گئی جبکہ اجلاس میں کابینہ کو ترقیاتی اسکیموں پر کام کے آغاز سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کی روشنی میں اتحادیوں کی سفارشات کی منظوری دی گئی ہے جبکہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تمام افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران وزیراعظم کی ہدایت پر سیکرٹری قانون اور سیکرٹری داخلہ کے علاوہ تمام بیوروکریٹس کو اجلاس سے باہر بھیج دیا گیا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ بارے الیکشن کمیشن کی رپورٹ ایف آئی اے کے حوالے کی جائے گی۔
بعض اراکین نے کہا کہ یہ انتہائی اہم معاملہ ہے جلد بازی کہ بجائے وزارت قانون اور وزارت پارلیمانی امور سے بھی رائے لی جانی چاہیے جبکہ بعض اراکین نے عمران خان کا نام ای سی ایل میں بھی ڈالنے کی مخالفت کی۔
خورشید شاہ نے اجلاس میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کام کریں جو کل ہمارے خلاف استعمال نہ ہو۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر وزارت قانون سے تفصیلی بریفنگ چاہتا ہوں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News