Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک فضائیہ کی بلوچستان، سندھ اور پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی مہم تیز

Now Reading:

پاک فضائیہ کی بلوچستان، سندھ اور پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی مہم تیز
پاک فضائیہ

پاک فضائیہ

پاک فضائیہ نے بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اپنی امدادی مہم تیز کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  مون سون کی موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں آنے والے شدید سیلاب کے باعث پاکستان بھر میں درجنوں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے اور سینکڑوں افراد بےگھر ہو گئے ہیں۔

اس تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیشِ نظر پاک فضائیہ نے اپنی امدادی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں اور نورواہ، ماد پور، کوٹ مگسی، فاضل پور، بستی جندو شاہ، حاجی پور، بستی ڈھونڈی پل، بستی لکھا، بگو کاکا، جاگیر گبول اور سعید آباد کے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو بروقت امداد فراہم کی جاری ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ پی اے ایف بیسز بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب میں امدادی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

پاک فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ پاک فضائیہ کے اہلکار سیلاب سے متاثرہ ضرورت مند خاندانوں تک امداد پہنچانے میں ہمہ تن مصروف ہیں۔

Advertisement

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ انسانی ہمدردی کے تحت 785 پکے ہوئے کھانے کے پیکٹ اور 2860 پاؤنڈ کی بنیادی اشیائے خوردونوش ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کی گئیں۔

ترجمان پاک فضائیہ نے مزید بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاک فضائیہ کی میڈیکل ٹیم نے 158 مریضوں کا علاج بھی کیا البتہ امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر