Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیرِاعظم کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت

Now Reading:

وزیرِاعظم کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت
وزیراعظم شہباز شریف

وزیرِاعظم کی جانب سے متعلقہ اداروں کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے ضلع قلعہ عبداللہ، بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کرتے متاثرہ علاقوں کے حوالے سے فوری طور پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

اسکے علاوہ وزیرِ اعظم نے سیلاب سے دو بند ٹوٹنے اور نقصان کے مکمل تخمینے کے بعد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ہیں ۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ سیلاب میں پھنسے لوگوں کو ترجیحی بنیادوں پر محفوظ مقامات پر پہنچایا جائے اور ساتھ ہی سیلاب متاثرین کی رہائش کیلئے خیمہ بستیاں اور کھانے پینے کی اشیاء کا فوری انتظام یقینی بنایا جائے۔

خیال رہے کہ صوبائی مشیئر داخلہ میر ضیا لانگو بلوچستان میں بارشوں کے باعث پیدا ہونےوالی صورتحال سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ 4 جولائی سے شروع ہوا جو تا حال وقفے وقفےسےجاری ہے جس کے متعلق الرٹ بھی جاری کئے گئے تھے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے،آرمی،پولیس،لیویز اورضلعی انتظامیہ سمیت تمام ادارے محدود وسائل میں رہ کر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے جبکہ نقصانات بہت زیادہ ہوئے ہیں ریسکیو کا عمل مکمل ہوتا نہیں کہ بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہوجاتا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ بارشوں سے ابتک 188 افراد جانبحق ہوچکے ہیں جبکہ پانچ لاکھ ایکڑ  پر پھیلی زرعی اراضی کو نقصان پہنچا ہے۔

ضیا لانگو نے بتایا کہ بارشوں سے 40 ہزار کے قریب گھروں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ 21 سو کلو میٹر قومی شاہراہیں اور 25 پل سیلاب کی نذر ہو گئے اور 21 سو کلو میٹر قومی شاہراہیں اور 25 پل سیلاب کی نذر ہو گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ قلعہ عبداللہ میں گزشتہ رات سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پی ڈی ایم اے کی ٹیمیں پہنچ گئی جہاں پر پی ڈی ایم اے کی جانب سے 20 ہزار افراد کو ٹینٹ دیے گئے، 30 ہزار افراد کو ایک ماہ کا کھانے پینے کا راشن فراہم کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 34 میں سے 26 اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے جبکہ مختلف میڈیکل کیمپس میں 90 ہزار افراد کو علاج کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر