
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خام تیل کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی سطح پر بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ کا آغاز کر دیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے، پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح کم کر کے ریلیف بڑھایا جا سکتا ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 12 اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے تک کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا حتمی سمری 13 اگست کو وزارت خزانہ بھجوائے گا، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان 15 اگست کو ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News