Advertisement
Advertisement
Advertisement

عامر خان مجھ سے معافی مانگیں، پی ٹی آئی ایم پی اے

Now Reading:

عامر خان مجھ سے معافی مانگیں، پی ٹی آئی ایم پی اے
راجہ اظہر

راجہ اظہر

پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے کہا ہے کہ رہنما ایم کیو ایم پاکستان عامر خان مجھ سے معافی مانگیں۔

کراچی کے علاقے کورنگی میں پیش آئے واقعے سے متعلق عامر خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے راجا اظہر نے کہا کہ میں کورنگی میں پیش آنے والے تصادم میں موجود نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ عامر خان نے میرا نام لیا ہے، اب ثابت بھی کریں، ورنہ مجھ سے معافی مانگیں، اگر عامر خان نے ثابت نہیں کیا تو میں قانونی کارروائی کروں گا۔

پی ٹی آئی ایم پی اے نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم اب کراچی سے ختم ہوگئی ہے۔

عامر خان کا بیان

Advertisement

کورنگی جے ایریا میں ٹاؤن آفس پر ہنگامہ آرائی کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان اور وسیم اختر رات گئے کورنگی پہنچ گئے تھے۔

عامر خان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ حملہ جماعت اسلامی کے دہشت گردوں نے کیا، پی ٹی آئی کے ایم پی اے راجہ اظہر بھی مشتعل افراد کے بیچ موجود تھے، انہوں نے لوگوں کواکسایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے اور وسیم اختر کے بیچ جھگڑے کے باتیں بےبنیاد ہیں، اس وقت ہم دونوں ساتھ موجود ہیں۔

کورنگی، سیاسی جماعت کارکنوں اور علاقہ مکینوں کے درمیان تصادم

کورنگی تھانے کی حدود جے ایریا میں رات گئے سیاسی جماعت کارکنوں اور علاقہ مکینوں کے درمیان تصادم ہوا۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق علاقہ مکین پانی کے شدید بحران کی شکایت لے کر ٹاؤن آفس گئے تھے، اس دوران ایم پی اے آفس میں تلخ کلامی ہوئی جو جھگڑے میں تبدیل ہو گئی۔

سیاسی کارکنوں کی جانب سے مکینوں پر ڈنڈوں، لاتوں اور گھونسوں کی بارش اور ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔

خیال رہے کہ تصادم کے وقت فائرنگ کی وڈیو منظر عام پر آگئی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔

دوسری جانب سیاسی جماعت کے ذرائع کے مطابق کورنگی ٹاؤن آفس میں مشتعل عوام نے حملہ کر کے توڑ پھوڑ کی، اطلاع ملنے پر سیاسی جماعت کے کارکنان بھی پہنچ گئے، واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر