Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کے خلاف مقدمے پر قانونی راستہ اپنائیں گے، فیصل جاوید

Now Reading:

عمران خان کے خلاف مقدمے پر قانونی راستہ اپنائیں گے، فیصل جاوید
فیصل جاوید

عمران خان نے کوئی قانون نہیں توڑا، فیصل جاوید

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف مقدمے پر قانونی راستہ اپنائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے  بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اجلاس میں قانونی امور پر بات چیت کریں گے اور قانونی ماہرین سے اس معاملے پرمشاورت کریں گے۔

‘حقیقی آزادی کی تحریک کا آغاز ہوچکا ہے’

فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان کی کچھ گھنٹوں کی کال پرعوام باہر نکل آئی، لاہور کے جلسے نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، پرسوں ہری پور کا رخ کریں گے

انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی کی تحریک کا آغاز ہوچکا ہے، عوام کا جذبہ دیکھنے والا ہے، ایسا جذبہ قائداعظم کے ساتھ پاکستان بناتے وقت تھا اب عمران خان کے ساتھ ملک بچانے کیلئے ہے۔

Advertisement

‘بول نیوز گھر گھر کی آواز بن گیا’

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے آزادی صحافت پرپابندی لگادی، بول نیوز کی نشریت کو بند کیا گیا، سمیع ابراہیم وبول کے دیگرصحافیوں کو تنگ کیا گیا، امپورٹڈ حکومت حق اور سچ کی آواز بند کرنا چاہتی ہے۔

انکا کہنا ہے کہ بول نیوز گھر گھر کی آواز بن گیا، حق اور سچ کی آواز بلند کرنا انکا جرم بن گیا، عمران خان نے اپنے دور میں کسی چینل وصحافی پر پابندی نہیں لگائی۔

‘بول نیوز رینکنگ میں آگے چلا گیا’

فیصل جاوید نے کہا کہ بول نیوز پر پابندی لگائی گئی لیکن سوشل میڈیا پر بول کے چرچے ہیں، بول نیوز رینکنگ میں آگے چلا گیا، جس چیز کو جتنا دبا رہے ہیں وہ اتناہی اوپر جارہے ہیں۔

‘عمران خان کو کسی چیز کا خوف نہیں’

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے آخری دن چل رہے ہیں، عمران خان خدا کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکتے، عمران خان کو کسی چیز کا خوف نہیں، ریلیکس ہیں۔

عمران خان کے خلاف مقدمے کے بعد گرفتاری کا امکان

واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ دائر کیے جانے کے بعد اُن کی گرفتاری کا امکان ہے۔

Advertisement

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف ایف آئی آر ڈیوٹی مجسٹریٹ علی جاوید کی مدعیت میں درج کی گئی ہے، ان کے خلاف مقدمہ اسلام آباد پولیس کے اعلی افسران و عدلیہ کو دھمکی دینے پردرج کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر