Advertisement
Advertisement
Advertisement

یو اے ای سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ آج پاکستان پہنچے گی

Now Reading:

یو اے ای سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ آج پاکستان پہنچے گی
مریم اورنگزیب

حکومت کا ریڈیو پاکستان کی بحالی کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان

سیلاب متاثرین کےلئے یو اے ای سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ آج پاکستان پہنچے گی۔

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے سیلاب متاثرین کے لیےامدادی سامان کی پہلی کھیپ آج نور خان ایئر بیس پہنچ رہی ہے، مزید 15 طیارے آئندہ چند روز میں آئیں گے۔

 مریم اورنگزیب نے کہا کہ امدادی سامان میں خیمے، خوراک، ادویات اور دیگرضروری اشیاء شامل ہیں، سامان وزیراعظم کی اپیل پر بھجوایا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ترکیہ سے امدادی سامان لے کر دو جہاز(پیر) کو کراچی پہنچیں گے۔

کراچی میں ترکیہ کے قونصل جنرل ہوائی اڈے پر امدادی سامان پاکستانی حکام کے حوالے کریں گے۔

امدادی سامان میں خیمے، ادویات اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے گزشتہ روز ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی تھی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر کو پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا تھا۔

Advertisement

سیلاب کی تباہ کاریاں: ہلاکتوں کی تعداد 1030 سے تجاوز کرگئی

ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 119 افراد جاں بحق جبکہ 70 سے زائد زخمی ہوئے۔

ملک بھر میں مسلسل بارشوں کے بعد سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 1030 سے تجاوز کرگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سندھ میں 74، خیبر پختونخوا میں 31، پنجاب میں 1، بلوچستان میں 4، گلگت بلتستان 6 اور آزاد کشمیر میں بھی 1 شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ (این ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق بارشوں کے بعد سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں میں 32 بچے 56 مرد 9 خواتین شامل ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 57 لاکھ 73 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب کے سبب 9 لاکھ 49 ہزار گھر ،7 لاکھ 19 ہزار سے زائد لائف اسٹاک سیلاب کی نظر ہوئے، 2 لاکھ 67 ہزار 719گھر ملیا میٹ، 3 ہزار 116 کلومیٹر شاہراہیں، 149 پُل سیلاب میں بہہ گئے۔

Advertisement

سندھ میں 49 لاکھ، پنجاب میں 4 لاکھ 50 ہزار، بلوچستان میں 3 لاکھ 60 ہزار افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

 سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیوں جاری

ملک کے سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے، متاثرین میں 5487 راشن کے پیکٹ اور 1200 سے زائد خیمے تقسیم کیے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملک بھر میں 117 ریلیف کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں، آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ ہیڈ کوارٹرز میں فلڈ ریلیف سینٹر قائم کیا گیا ہے، سینٹر کا مقصد فلڈ ریلیف اقدامات کو کوآرڈنیٹ کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اب تک 25 ہزار سے زائد مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے، آرمی فلڈ ریلیف کورڈینیشن سینٹر قائم کیا گیا ہے، ملک بھر میں امداد کلیکشن پوائنٹس قائم کیے جا رہے ہیں۔

آرمی چیف آج سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرینگے 

Advertisement

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج سندھ کےسیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرینگے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کو سندھ میں سیلابی صورتحال اور امدادی کارروائیوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ امدادی کاموں میں مصروف جوانوں سے ملاقات بھی کرینگے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے 212 ریلیف کلیکشن پوائنٹ قائم کردیئے، سندھ میں 81، پنجاب میں 73، بلوچستان میں 41 اور کے پی میں 17 مراکز قائم کیے گئےہیں۔

 

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر