
معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے معروف پیزا برانڈ کی پروڈکشن بند کرا دی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شالیمار لنک روڈ پر واقع معروف پیزا پوائنٹ پر چھاپہ مار کر ناقص انتظامات پر پروڈکشن بند کرا دی۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب جدون نے کارروائی کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ حشرات کی بہتات اور صفائی کے غیر معیاری انتظامات پر کارروائی کی گئی، کیونکہ یہاں سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے اور ملازمین کے میڈیکلز اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی پائی گئی۔
شعیب جدون نے کہا کہ حفظان صحت کے اصولوں کو نظر انداز کر کے فاسٹ فوڈ پراڈکٹس تیار کی جا رہی تھیں، مسلسل قوانین کی خلاف ورزیوں اور انتہائی ناقص انتظامات پر پروڈکشن ہونے تک اصلاح بند رکھی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام تک معیاری اور صحت بخش خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے، مسلسل قوانین کی خلاف ورزیوں پر فوڈ پوائنٹس کے لائسنس منسوخ کر دیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News