
عمران احمد خان نیازی پاکستانی سیاست دان، سابق وزیرِ اعظم پاکستان اور سابقہ کرکٹ کھلاڑی اوراس کے ساتھ ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بھی ہیں۔
وہ 25 نومبر 1952 کو میانوالی میں محترمہ شوکت خانم اور اکرام اللہ خان نیازی کے گھر میں میں پیدا ہوئے، جوانی میں بہت خاموش اور شرمیلے تھے، عمران خان نے والدین کا واحد بیٹا ہوتے ہوئے چار بہنوں کے ساتھ پرورش پائی۔
ان کے والد کا تعلق پشتون اور نیازی قبلیلے کے شرمنخیل خاندان سے تھا، عمران خان اب بھی اپنے خاندانی پسِ منظر کو پٹھان ہی سمجھتے ہیں، انہوں نے ایچی سن کالج اور کیتھڈرال اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
کبلی کالج آکسفورڈ سے اپنی معاشیات کی انڈر گریجویٹ ڈگری سے قبل رائل گرامر اسکول ورکسٹر میں داخل ہوئے، 1974 میں یونیورسٹی کے دوران عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان رہے۔
عمران خان اور انکی والدہ کا خاندانی پسِ منظر کرکٹ سے وابستہ ہے جس میں کامیاب ہاکی پلیئر بھی شامل تھے، جن کو برکی کہا جاتا تھا، عمران خان کے کھلاڑی کزنز میں جاوید برکی اور ماجد خان شامل تھے جنہوں نے پاکستان کیلئے ٹیسٹ کرکٹ بھی کھیلی اور انکے والد کے خاندان کی جانب سے عمران خان کے شاہد علی خان جیسے کزن تھے جو یونی لیور کے بورڈ آف ڈائرکٹز میں سے تھے۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
عمران خان پاکستان کی جانب سے پیدا کئے گئے بہترین کرکٹر ہیں، عمران خان اعلیٰ پائے کے آل راونڈرز اور سب سے بڑے فاسٹ بولرز میں سے ہیں جو کہ دنیائے کرکٹ نے دیکھے۔
عمران خان نے 1971 سے 1992 کے درمیان پاکستان کیلئے ٹیسٹ کرکٹ کھیلی اور جب کرکٹ ٹیم نے پاکستان کی جانب سے جیتا گیا واحد ورلڈ کپ جیتا تو اس وقت ٹیم کے کپتان تھے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد عمران خان نے لاہور میں شوکت خانم کینسر اسپتال اور ریسرچ سینٹر کا آغاز کیا، پھر 1997 میں پاکستان تحریکِ انصاف کے نام سے ایک سیاسی پارٹی کا آغاز کیا، اس پارٹی کا بنیادی مقصد آزاد عدلیہ کے زریعے پاکستان کے لوگوں کو انصاف دلانا ہے۔
یہ پارٹی اسلامی اقدار رکھتی ہے اور عمران خان کے اسلامی نظریے سے متاثر ہے، بطورِ ایک سیاستدان ، عمران خان کی سوچ اور مقصد پاکستان کو ایک پر انصاف معاشرے میں تبدیل کرنا ہے جہاں انسانیت کی بنیاد پر فیصلے ہوں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
ایسا کرنے کیلئے انکا مقصد ایک آزاد عدلیہ ہے جو کہ جمہوریت کو مضبوط کرے، انسانی حقوق کا تحفظ کرے اور قانون کی بالا دستی قائم کرے اور ایسے میرٹ کی مثال قائم کرے جو معاشرے میں ہر ایک کیلئے برابری کی سطح پر مواقع پیدا کرے، کام کرنے والے طبقے میں معاشرتی شعور پیدا ہو۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
عمران خان کے سیاسی آئیڈیل ڈاکٹر اور فلاسفر علامہ محمد اقبال ہیں، انہوں نے برطانیہ کے ڈیلی ٹیلی گراف سے اپنے سیاسی مقصد کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں پاکستان کو ایک فلاحی ریاست دیکھنا چاہتا ہوں جس میں حقیقی جمہوریت، قانون کی بالا دستی اور آزاد عدلیہ ہو، ہمیں مرکزی طاقت کو ختم کر کے نچلی سطح پر لوگوں کو با اختیار بنانا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
عمران خان 2002 میں میاںوالی سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔
عمران خان کی فٹنس کا راز:
اس وقت عمران خان کی عمر تقریباً 70 سال ہے لیکن وہ اب بھی سپر فٹ نظرآتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کے مداحوں میں نوجوانوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور خاص کر ہر عمر کی خواتین ان کی دیوانگی کی حد تک پرستار ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ان کی فٹنس کے حوالے سے ان کے معتمد خاص اور ساتھی فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی فٹنس کے لئے باقاعدگی سے ایکسرسائز کرتے ہیں اور آندھی ہو، طوفان ہو، کوئی بھی موقع ہو وہ اپنی ایکسر سائز نہیں چھوڑتے۔
فیصل جاوید خان نے کہا کہ حتٰی کہ جب انہوں نے نواز شریف حکومت کے خلاف دھرنا دیا اس میں بھی انہوں نے اپنی ایکسرسائز کا معمول نہیں چھوڑا۔
عمران خان نے اپنے ایک پرانے انٹرویو میں بتایا تھا کہ صرف ان کی والدہ کی وفات والے دن انہوں نے ایکسرسائز نہیں کی تھی ورنہ کوئی دن ایسا نہیں ہوتا کہ وہ اپنی فٹنس کی طرف سے لاپرواہی برتیں۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ایسا کرنے سے اللہ آپ کو صحت دے گا اور اچھی صحت سے بڑی کوئی نعمت نہیں۔ جو شخص ورزش نہیں کرے گا اور کھانا صحیح طریقے سے نہیں کھائے گا، اسے مسئلے مسائل ہوں گے۔
عمران خان کی خوراک:
عمران خان کی خوراک کے بارے میں ان کے ساتھی فیصل جاوید خان کہتے ہیں کہ عمران خان آرگینک فوڈ کھانا پسند کرتے ہیں، دیسی مرغی، دیسی انڈے، گھر میں لگی ہوئی سبزیاں۔
فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ خان کے ہاں گائے بھینسیں بھی پلی ہوئی ہیں، بکریاں مرغیاں بھی ہیں۔ جہاں سے دودھ ، گوشت، انڈے سب چیز خالص اور دیسی میسر ہے اور وہ وہی سب کھاتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا تھا کہ مختلف فوٹیجز میں دیکھا گیا ہے کہ عمراں خان خوش خوراک ہیں، لیکن وہ موٹے نظر نہیں آتے اس کی وجہ یہی ہے کہ وہ ورک آؤٹ کر کے اپنی کیلوریز جلا لیتے ہیں جس سے وہ موٹے نہیں ہوتے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News